تازہ ترینخبریںپاکستان

آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائر کرنے پر کام شروع کردیا

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائر کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ ریفرنس دائر کرکے سپریم کورٹ سے ہارس ٹریڈنگ اور پارٹی سے منحرف ارکان اسمبلی سے متعلق رائے لی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ریفرنس تیار ہونے پر سپریم کورٹ میں دائر کرے گی۔

اٹارنی جنرل نے یہ بھی کہا کہ آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ سے رائے لی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button