تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی، جماعتوں کے اندر مختلف آراء ہوتی ہیں

مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے۔

یہ بات مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے جاری کیے گئے ایک بیان کے ذریعے کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں، جماعتوں کے اندر مختلف آراء ہوتی ہیں، فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔

پرویز الہٰی کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان ایماندار ہیں اور ان کی نیت بھی اچھی ہے، حکومت کا حصہ ہیں، ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی، پہلے دن سے کر رہے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button