تازہ ترینتحریکخبریں

حکومت کی جانب سے عدم اعتماد پر ووٹنگ او آئی سی اجلاس کے بعد ہی کیوں؟

 حکومت کی جانب سے عدم اعتماد پر ووٹنگ او آئی سی اجلاس کے بعد رکھنے کی وجہ سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے دوست ممالک کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلامی ممالک کےاجلاس کے دوران دوست ممالک اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے ، سیاسی کشیدگی کم کرنے میں 2 دوست ممالک کردار اداکرسکتے ہیں۔

اس دوران بیک ڈور رابطوں کے ذریعے سیاسی کشیدگی کم کرنےکےلیے کوئی درمیانی راستہ نکالاجاسکے، جس سے سیاسی پارہ نیچےآئے گا اور معاملات حل کی طرف جاسکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی شخصیت کےمطابق دو دوست ممالک کی شخصیات دورہ پاکستان کےدوران اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گی جس کے بعد ایسا راستہ نکالا جائے گا، جو سب کے لیے قابلِ قبول ہو۔

ذرائع کے مطابق 3روز قبل چین کی ڈپٹی ہیڈآف مشن نے چوہدری برادران سے ملاقات بھی کی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے کا کہنا ہے کہ 22 اور 23 تارٰ یخ بہت اہم ہے، اس دوران بڑی ملاقاتیں ہوں گی ، جس کے بعد 24 اور 25 مارچ کو بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔

خیال رہے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔

یاد رہے حکومت نے اوآئی سی اجلاس سے پہلے ہی عدم اعتماد کامعاملہ نمٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ او آئی سی اجلاس کے وقت ملک سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

بعد ازاں حکومت نے اوآئی سی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 29 مارچ کو کرانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button