
حکومت کے اتحادی بشمول مسلم لیگ (ق) ایم کیو ایم پاکستان ،باپ ، جی ڈی اے اور آزاد ارکان کا گروپ کل (جمعرات کو ) حکومت سے علیحدگی کا اعلان کریں گے.
حکمراں جماعت کے اتحادیوں کی سرپرستی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت کررہے ہیں، اتحادیوں کے 24ارکان ہیں جو کہ ایوان میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کریں گے جبکہ جی ڈی اے کے قومی اسمبلی میں تین رکن ہیں جن میں ایک وفاقی وزیر شامل ہے۔