تازہ ترینخبریںپاکستان سے

جدید ترین وار سسٹم ایس ایچ 15 ہوئٹز گنز کو پاکستان آرمی کا حصہ بنا لیا گیا

ایس ایچ 15 ہوئٹز گنز کو پاکستان آرمی کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ آرمی چیف کی جانب سے جدید ترین سسٹم کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل 15 مارچ کو ہیڈکواٹرز 4 کور کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورہِ لاہور کے دوران آرمی چیف نے آرٹلری کور میں ایس ایچ 15 آرٹلری گنز شامل کرنے کی تقریب میں شرکت کی اور جدید ترین ویپن سسٹم کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ زیادہ رینج والی جدید گنز کی شمولیت سے میدان جنگ کی پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا، سسٹم کی شمولیت سے مستقبل کی جنگ میں چیلنجز سے نمٹنے میں بھی مدد ملےگی۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ بھی کیا، جہاں لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد ملک اور فیکلٹی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

یونیورسٹی کے دورے کے دوران طلباء اور فیکلٹی سے گفتگو میں آرمی چیف نے پاکستان کی مستقبل کی قیادت تیار کرنے پر لمز کو سراہا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل باصلاحیت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button