آسٹریلیا نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو پاکستان سے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔
پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر یوآنے فریڈرکسن اور پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان سے آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔
ایئر مارشل ارشد ملک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ پاکستان سے پی آئی اے کی آسٹریلیا کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز 22 اپریل سے ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ابتدائی طور پر پی آئی اے کی ایک پرواز لاہور سے سڈنی کیلئے چلے گی، جسے بتدریج ہفتہ وار دو پروازوں تک بڑھایا جائے گا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے بعد پی آئی اے کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران پروازیں شروع کرنے کی خواہشمند ہے۔
اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ارشد ملک نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی جانب سے براہ راست پروازوں کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا جبکہ آسٹریلوی سفیر نے کہا کہ براہ راست پروازیں شروع کرنے سے دونوں ملکوں کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوں گے۔
A meaningful & productive interaction with H.E. Joanne Frederiksen @AusHCPak on commencing #PIA FLT to #Sydney. Shall commence IA from 22 Apr from #Lahore. Lauded her excellency's support for the flight. direct service will be unmatchable. Lunch in #Australia, dinner in #Pakistanpic.twitter.com/QcQ70aOhsT
— Air Marshal Arshad Malik (@amarshadmalik) March 14, 2022