تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

بالی ووڈ میں کامیابی کیلئے بس آپ کو یہ کرنا ہوگا

بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ جب بالی ووڈ کے لوگ اپنے دوستوں کی سفارش کریں گے تو مجھے کس طرح کام ملے گا؟ ساتھ میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں کامیابی کا راز بھی بتادیا۔

سن 2010 میں بالی ووڈ کی کامیاب فلم ویر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی زرین، اب سمجھتی ہیں کہ لگ بھگ 12 برس گزر چکے ہیں لیکن ان کی صلاحیتوں سے استفادہ نہیں کیا جارہا۔

ان کے مطابق ممبئی کی فلم انڈسٹری میں اس وقت جو رجحان بڑے پیمانے پر ہے اس میں سب ایک دوسرے کے دوست ہیں اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انہوں کہا کہ ان سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ فلموں میں کام کیوں نہیں کر رہی ہیں؟ جس پر بتاتی ہیں کہ ایسا کرنا ان کے ہاتھ میں نہیں۔

انہوں نے تفصیل میں جاتے ہوئے کہا کہ بہت ساری وجوہات ہیں، جس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس فلم انڈسٹری کا حصہ بنے رہنے کے لیے ضروری ہے کہ سماجی طور پر آپ بہت متحرک ہوں، تمام پارٹیوں میں شرکت اور لوگوں سے جڑے رہنا کامیابی کی کنجی ہے۔

اپنے کیریئر کی ابتدا میں تو مجھے اس نیٹ ورک کے بارے میں معلوم نہیں تھا، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ میرا خاندانی پس منظر غیر فلمی ہے اور لوگوں سے ذاتی شناسائی بھی نہ تھی، اسی لیے زیادہ مواقع نہ مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button