تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ویڈیو: جنگل کا بادشاہ جب جنگلی بھینسوں کے سامنے گیدڑ بن گیا

شیر کے شکار کرنے کی ویڈیو تو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن کبھی ایسی ویڈیو سامنے نہیں آئی جس میں شیر اپنی جان بچاتا نظر آرہا ہو۔

تاہم حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک افریقی شہر کو درخت سے چمٹا ہوا دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے قریب بھینسوں کا ایک ریوڑ بھی موجود ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر بھینسوں کے ریوڑ کے سامنے بے بس نظر آرہا ہے اور ان سے بچنے کے لیے درخت سے چمٹا ہوا ہے۔

مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’نیچے اتر جاؤ بھائی آپ ہمیں شرمندہ کررہے ہو۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’وہ شاید پہلے ہی زخمی ہوچکا ہے اور اب بھاگ نہیں سکتا۔‘ تیسرے صارف نے کہا کہ کبھی کبھی شکاری شکار بن جاتا ہے۔‘

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button