یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ مغرب نے یوکرین سے نیٹو کی رکنیت کا وعدہ کرکے غلطی کی ہے
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے فرانس کے ال سی آئی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کچھ چیزوں کی پیشکش کی جس کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ خاص طور سے یوکرین کو نیٹو کی رکنیت کا وعدہ کیا جو ہرگز عملی جامہ نہیں پہن سکا۔
انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک غلطی تھی کہ ہم نے ایسے وعدے کئے جن پر عمل نہیں کرسکے۔ جوزف بورل نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ مغرب نے روس کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں کچھ غلطیاں کی ہیں کہا کہ ہم نے روس کو یوکرین پر حملہ کرنے سے روکنے کے لئے مغرب سے ماسکو کو اور زیادہ قریب کرنے کے مواقع کھودیئے ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے جمعرات کو بھی ریڈیو فرانس کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرین کے بحران کے پیش نظر روس کے ساتھ یورپی یونین کے تعلقات کی صورت حال اور ماسکوکے خلاف مغربی ممالک کی پابندیوں کے سلسلے میں کچھ موضوعات پر بات چیت کی تھی ۔ جوزف بورل نے اعتراف کیا کہ یورپی یونین ، روس پر پابندی عائد کرنے کے سلسلے میں جو کچھ کرسکتی تھی کیا اور اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتی۔