تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

’ کانپیں ٹانگ‘ نام کا سُپر جنرل اسٹور بھی کھُل گیا

شہرِ اقتدار، اسلام آباد میں اپنے جیالوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی زبان کیا پھسلی سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب ہی آ گیا جس کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کہے گئے جملے ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر شعر و شاعری، میمز اور لطیفے بننے کے بعد اب اس اُلٹے ہی مگر دلچسپ لفظ پر جنرل اسٹور بھی کھُل گیا ہے۔

جی ہاں، جس طرح پاکستان میں ہر مشہور ڈرامے، کردار کے نام پر پاپڑ اور نسوار ملنا شروع ہو جاتی ہے ویسے ہی اب بلاول بھٹو کی جانب سے ادا کیے گئے اس لفظ پر کریانہ جنرل اسٹور کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس پوسٹ میں ’کانپیں ٹانگ‘ کے نام سے سپر جنرل اسٹور کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اتنا ہی نہیں اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ’کانپیں ٹانگ‘ کے نام سے پاپڑ بھی مارکیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button