ایپل کارپوریشن نے گزشتہ روز اپنی یوٹیوب لائیو سٹریم پریس کانفرنس میں نیا اور جدید ترین فائیو جی آئی فون اسپیشل ایڈیشن کر دیا ہے جس کی کم سے کم قیمت 429ڈالر77ہزار پاکستانی روپےٞ مقرر کی گئی ہے۔
آئی فون ایس ای کی ایڈوانس بکنگ 11مارچ سے شروع ہوگی جبکہ دنیا بھر میں اس کی فراہمی کا آغاز 18مارچ سے کر دیا جائے گا۔
آئی فون ایس ای جدید ترین فائیو جی موبائل (5G)اور فور جی (4G)موبائل کمیونی کیشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی فون ایس ای کی دیگر خصوصیات میں زیادہ طاقتور بیٹری اور اے 15بایونک چپ شامل ہیں۔ اس کا 6کور سی پی یو، آئی فون 8کے مقابلے میں 1.8گنا، جبکہ جی پی یو 2.2گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔
نئے آئی فون ایس ای کی لمبائی 5.45انچ، چوڑائی 2.65انچ اور موٹائی صرف 0.29انچ ہے جبکہ یہ صرف141گرام وزنی ہے۔ یہ تین رنگوں میں پیش کیا جارہا ہے: سرخ، دودھیا سفید اور سیاہ۔
مصنوعی ذہانت سے مستفید ہونے کےلئے اس میں 16کور نیورل انجن بھی نصب ہے جو آئی فون 8کے مقابلے میں 26گنا طاقتور ہے۔
ایپل کارپوریشن کا دعویٰ ہے کہ آئی فون ایس ای میں دنیا کا مضبوط ترین شیشہ استعمال کیا گیا ہے جو واٹر پروف ہونے کے علاوہ ٹکرانے اور گرانے پر بھی نہیں ٹوٹتا۔ آئی فون ایس ای بالترتیب 64جی بی ٟ64گیگابائٹسٞ، 125جی بی اور 256جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا تاہم ڈیٹا کی گنجائش بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت بھی زیادہ ہوگی۔ اس کا پچھلاٚ ریئر کیمرا 12میگا پکسل، جبکہ اگلاٚ فرنٹ کیمرا 7میگا پکسل کا ہے۔ البتہ موبائل فوٹوگرافی اور فلم میکنگ کو بہتر بنانے اس میں ڈِیپ فیوږن سمیت، کئی طرح کی جدید ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی ہے جو مصنوعی ذہانت اے آئیٞ سے لیس ہے۔