تازہ ترینخبریںپاکستان سے

پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو 100 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے

سندھ سے سنیٹ کے خالی نشست پر ہونے والے انتخاب میں مجموعی طور پر 101 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا۔ بائیکاٹ کے باوجود تحریک انصاف کے 4 ناراض اراکین سندھ اسمبلی نے بھی الیکشن میں حصہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کي تحريک پيش کردی گئی ہے وزيراعظم کو جلد سے جلد نکالنا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لوگوں سے نوکرياں چھين لی ہيں، وزيراعظم کو جو کرنا ہےوہ کريں بعدميں موقع نہيں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ پی ٹی آئی ارکان بھی وزيراعظم سےناراض ہيں، آج 4پی ٹی آئی کے ارکان نے نثارکھوڑو کو ووٹ ديا ، حکومت کے دن گنے جاچکے ہيں ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئين فلورکراس کرنے کی اجازت ديتا ہے،مگرنااہلی کا خدشہ ہے، اليکشن کميشن کا اپنا ووٹ ہوتا تو وہ بھی عدم اعتماد ميں ہماراساتھ ديتا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کو کرکٹ گراؤنڈ سمجھ کر تباہ کر ديا گيا، وزيراعظم ساڑھے3سال بعد آج اتحاديوں کے مرکز گئے۔ وزيراعظم کو اتحاديوں سے پہلے ملنا چاہيے تھا۔

واضح رہے کہ دُہری شہریت کے باعث فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے پر یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ سال 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت کے معاملے پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button