تازہ ترینتحریکخبریں

تحریک عدم اعتماد کا عرصے سے انتظار تھا اب اسمبلی کے اندر اور باہر طاقت دکھائيں گے

رہنما تحریک انصاف عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا عرصے سے انتظار کررہے تھے اب اسمبلی کے اندر اور باہر طاقت دکھائيں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن اپنے 152 ارکان کو بھی سنبھال لے تو بڑی بات ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان 152 میں سے 10 سے 15 مزید کم ہوجائیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ انہیں بتائیں گے اسمبلی کےاندر وباہر عوامی طاقت کیا ہوتی ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین  پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، فیصلہ ہونے والا ہے،اپوزیشن کی تابوت میں آخری کیل ٹھکنے والے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فی الحال تبدیلی نہیں آرہی، جو عمران خان چاہیں گے وہی ہوگا۔

اس سے قبل وزیراعظم سے ملاقات میں عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو ترین گروپ کا پیغام پہنچایا۔ گونر سندھ کا کہنا تھا کہ ترین گروپ چاہتا ہے عثمان بزدار کو فوری ہٹایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button