تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان سے

وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کو آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کو آج طلب کرلیا، ناراض ارکان کی ملاقات ساڑھے 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات سنیں گے اور انہیں دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائیں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے، یہ ملاقات 3 بجے ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک بھی شریک ہوں گے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ہی حکومتی اراکین کی جانب سے  ترین گروپ سے مسلسل رابطے جاری ہیں اور انہیں منانے کی کوششیں جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button