تازہ ترینخبریںپاکستان سے

یورپی یونین کا وزیراعظم سے رابطہ، روس یوکرین میں ثالثی کی درخواست

وزیراعظم عمران خان اور  سربراہ یورپی یونین کے درمیان روس یوکرین جنگ کے معاملے پر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سربراہ یورپی یونین نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ روس يوکرين تنازع پر ثالثی کا کردار ادا کريں۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مذکورہ درخواست پر عملی اقدامات کريں گے۔

تازہ ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترين اور عليم خان پی ٹی آئی کا حصہ ہيں، اندرونی سیاست ہر جماعت میں ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے 12 ویں روز یوکرین کا دارالحکومت کیئو کے قریب علاقے میں روسی شیلنگ میں شہریوں کی اموات ہوئی ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق يوکرين ميں انسانی بحران خوفناک ہوچکا ہے۔

امريکا کے وزيرخارجہ اينٹونی بلنکن نے خدشہ ظاہر کيا ہے کہ يہ جنگ ابھی کچھ عرصہ جاری رہ سکتی ہے۔

دوسری جانب يوکرين کے صدرزيلينسکی نے مغرب کے بعد روس کے عوام سے مدد کی اپيل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ماسکو کے خلاف سڑکوں نکل کر جنگ رکوائيں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button