تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی تنہائی میں لمبی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر ملکی امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ون آن ون ملاقات کی، جس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کے درمیان ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button