تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

تعلقات کی بنیاد پر من پسند افراد کو ایوارڈز دیے جاتے ہیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینیئر اداکارہ، پروڈیوسر اور ہدایت کارہ فضیلہ قاضی نے تعلقات کی بنیاد پر ’چاپلوسی‘ کرنے والے افراد کو ایوارڈز دیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈز منتظمین سے التجا کی ہے کہ وہ انڈسٹری پر رحم کریں۔

فضیلہ قاضی کا شمار 1990 کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے سندھی زبان کے ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، جس کے فوری بعد انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ڈراموں میں اداکاری شروع کی۔

حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والی فضیلہ قاضی کی جوڑی اداکار قیصر نظامانی کے ساتھ سراہی گئی اور دونوں نے متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد جلد ہی شادی بھی کرلی تھی۔

دونوں کا تعلق بھی حیدرآباد ریجن سے ہے اور دونوں متعدد ڈراموں میں میاں اور بیوی کے کردار ادا کر چکے ہیں۔

فضیلہ قاضی ابھی تک ڈراموں میں والدہ، بڑی بہن اور بھابھی جیسے کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں مگر دیگر سینیئر اداکاروں کی طرح انہیں ایوارڈز شو میں کم ہی دیکھا جاتا ہے۔

ایوارڈز شو میں من پسند افراد کو نوازے جانے اور ٹیلنٹڈ اداکاروں کو نظر انداز کیے جانے پر حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو جاری کرتے ہوئے ایوارڈ منتظمین کو گزارش کی کہ وہ شوبز انڈسٹری کو انڈسٹری رہنے دیں۔

فضیلہ قاضی نے ویڈیو میں کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ہزاروں اداکار ہیں مگر ایوارڈز ان ہی لوگوں کو دیے جاتے ہیں جو کہ ’چاپلوسی‘ کرتے ہیں یا پھر جو منتظمین کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button