کیا آپ جانتے ہیں کہ عامرلیاقت اور انکی نئی اہلیہ رمضان ٹرانسمیشن میں کیا کرنے والے ہیں؟
عامرلیاقت حسین نے رواں سال کی رمضان ٹرانسمیشن اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عامرلیاقت حسین نے طوبیٰ انورسے خلع کی خبرمنظرعام پرآتے ہی 10 فروری کو لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ کے ساتھ تیسری شادی کا اعلان کیاتھا، انسٹا پوسٹ میں فالوورزسے نیک خواہشات اوردُعاوں کی درخواست کرتے ہوئے عامرلیاقت نے طوبیٰ کے حوالے سے لکھا تھا کہ وہ ایک اندھیری سُرنگ سے گزرے جو ایک غلط موڑتھا۔
بعد ازاں دانیہ اورعامرکے انسٹا اکاونٹس سے شیئرکی جانے والی بولڈ ویڈیوزاورتصاویرپرشوبزسیلیبرٹیزسمیت بہت سےافراد نے تنقید کی تھی جس کا جواب عامرلیاقت نے ایک ویڈیومیں یہ کہہ کردیا تھا کہ جلنے والے اور جلیں۔
گزشتہ روز فیشن میگزین ایف ایم ایچ کے انسٹاپیج پرپوسٹ کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی رہنما رواں سال کی رمضان ٹرانسمیشن اپنی اہلیہ کے ساتھ کریں گے۔ دونوں نے حال ہی میں مذکورہ میگزین کیلئے فیشن شوٹ کروایااورانٹرویو دیا ہے۔
عامرلیاقت حسین نے گزشتہ روزاپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پروہی پوسٹ ری شیئرکرتے ہوئے خبرکی تصدیق کی ہے۔
مذبی اسکالرہونے کے ناطےعامرلیاقت کافی عرصے سے رمضان ٹرانسمشین کا نمایاں چہرہ ہیں اوراس سے قبل وہ خلع لینے والی سابقہ اہلیہ طوبیٰ کو بھی ٹی وی اسکرین پرمتعارف کرواچکے ہیں، ایف ایم ایچ کو دیے جانے والے انٹرویومیں بھی عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ طوبیٰ کی طرح دانیہ کو بھی شوبزمیں لاؤں گا۔