تازہ ترینخبریںسپورٹس

یوکرین جنگ سے بچ کر ٹینس پلیئر ڈیانا فرانس کیسے پہنچ گئیں؟

روس کی طرف سے یوکرین پر مسلط کی جنگ کے بعد یوکرینی ٹینس پلیئر ڈیانا یاسٹرمسکا فرانس میں ٹینس ایونٹ کھیلنے پہنچ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی ٹینس پلیئر ڈیانا یاسٹرمسکا نے کہا کہ میں بموں کی گڑگڑاہٹ سن کر اٹھی تھی،
وہ اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ کار، پیدل، کشتی اور جہاز کا سفر کرکے پیرس پہنچ پائی تھیں۔
دونوں نے پیر کے روز لیون میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ڈبلز میں شرکت کی جہاں انھیں ابتدائی رائونڈ میں سپین کی گارشیا پیریز اور سوئس پلیئر ڑینیا نول نے شکست سے دوچار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بہن پر بہت فخر ہے، جو کچھ یوکرین میں ہورہا ہے اس کے بعد ہم میں اتنی طاقت نہیں تھی، ہم تین رات بغیر سوئے یہاں تک پہنچے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button