تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

اسرائیلی خاتون جاسوس کا دوران ملازمت 100 ایرانی ذمے داران کو اپنے جال میں پھنسانے کا اعتراف

ایک اسرائیلی خاتون جاسوس کیتھرین پیریز شکدم نے ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی میں دوران ملازمت 100 ایرانی ذمے داران کو اپنے جال میں پھنسانے کا اعتراف کیا ہے۔  

اسرائیلی اخبار  ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق کیتھرین نے انکشاف کیا کہ اس نے جنسی تعلقات قائم کرنے کا لالچ دے کر 100 ایرانی ذمے داران کو اپنے جال میں پھنسایا۔ کیتھرین کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی مذہبی شخصیات معلومات کا اہم ترین ذریعہ ہیں جن میں اکثریت ایران میں اہم حکومتی منصبوں پر فائز ہیں۔

العربیہ اردو کے مطابق کیتھرین نے مذہب کے بارے میں جاننے کی خواہش ظاہر کر کے ایرانی حکومت میں شامل مذہبی شخصیات سے رابطوں کی راہ ہموار کی۔

وہ ان شخصیات کو عارضی شادی کی پیش کش بھی کرتی تھی اور اعتماد حاصل کر لینے کے بعد یہ شخصیات کیتھرین کو مزید معلومات فراہم کر دیا کرتے تھے۔

اسرائیلی خاتون جاسوس نے ایرانی پارلیمنٹ کے ایک رکن کے بارے میں بتایا کہ اس رکن نے ملاقات میں پارلیمنٹ کے خفیہ اور بند اجلاس میں ہونے والی تمام کارروائی کی معلومات اور اہم ملکی راز گوش گزار دیے۔

کیتھرین نے اپنے بلاگ میں تحریر کیا ہے کہ وہ فرانسیسی پاسپورٹ پر ایران میں داخل ہوئی تھی اور ایک مسلمان یمنی کی بیوی ہونے کی وجہ سے کسی کو شک بھی نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button