تازہ ترینخبریںسپورٹس

آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن کا آخری ٹویٹ یادگار بن گیا

آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

مایہ ناز آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل اپنے ہم وطن سابق ٹیسٹ کرکٹر روڈ مارش کی موت کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

لیگ اسپنر نے روڈ مارش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تھا کہا کہ وہ ہمارے کھیل کے لیجنڈ تھے، جس نے کئی لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنے کھیل سے متاثر کیا۔

روڈ مارش کو کرکٹ سے گہرا لگاؤ تھا، انہوں نے کھیل کے لیے بہت کچھ کیا، خاص طور پر آسٹریلوی اور انگلش کھلاڑیوں نمایاں خدمات انجام دیں۔

انہوں نے مارش کی فیملی کےلیے گلدستہ اور ڈھیر ساری محبتوں کا پیغام بھیجا اور آسٹریلوی کرکٹر نے دل کا ایموجی شیئر کیا۔

آج کا دن آسٹریلوی کرکٹ کےلیے بڑا ہی دلخراش ثابت ہوا ہے، پہلے روڈ مارش اوراب شین وارن کی موت کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button