تازہ ترینخبریںدنیا

پاکستان اور ازبکستان کے صدور کا سائنس و ٹیکنالوجی روابط کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور ازبکستان کے صدور نے سائنس و ٹیکنالوجی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے ایوان صدر اسلام آباد صدر عارف علوی سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی سمیت علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک ازبکستان تعلقات باہمی احترام، ثقافت اور روایات سے جڑے ہیں، ٹرانس افغان ریلوے منصوبے سے زمینی رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک میں ترجیحی تجارتی معاہدے سے دوطرفہ تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام زمینی رابطوں کے فواد کے لیے ناگزیر ہے۔

دوران گفتگو دونوں صدور نے سائنس و ٹیکنالوجی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا اور ہر سطح پر اقتصادی ترقی کے مشترکہ اہداف حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button