
آج قصہ خوانی بازار ميں ہونے والا حملہ افغانستان کی مسجدوں پر حملوں سے مماثلت رکھتا ہے۔
سنہ 2021 کے آخر ميں مسلسل 5 جمعے قندوز اور قندھار سميت مختلف شہروں کی مسجدوں کو اسی طرح نشانہ بنايا گيا جس ميں سيکڑوں نمازی شہيد ہوئے۔
حملہ آور پہلے آکر فائرنگ يا دستی بم حملے کرتے پھر زور دار دھماکے سے نمازيوں کو خون ميں نہلاديتے۔ افغانستان ميں مسجدوں پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
خیال رہے کہ 8 اکتوبر کو قندوز کی مسجد ميں دھماکے میں 46افراد جبکہ 15 اکتوبر کو قندھار دھماکے میں 47افراد شہيد ہوئے تھے۔
آج پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار ميں امام بارگاہ پر دہشت گرد حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی حملہ آور کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ حملہ آور نے مسجد کے باہر موجود سکیورٹی اہلکارکو گولی ماری اور مسجد میں داخل ہوتے ہی دھماکا کردیا۔