تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

یوکرینی شہر چرنی ہیو میں روسی فضائی حملے میں 47افراد ہلاک

یوکرین کے شہر چرنی ہیو کے رہائشی ضلع میں روس کے فضائی حملے میں کم از کم 47 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ فضائی حملے میں ابتداء میں 33افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ایمرجنسی سروسز کے مطابق جمعرات 3مارچ کو شدید گولہ باری کے باعث امدادی سرگرمیاں معطل کرنی پڑی تھی۔

واضح رہے کہ یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ پر بھی روسی افواج نے قبضہ کرلیا ہے۔ گزشتہ روز، شدید شیلنگ کے دوران جوہری پاور پلانٹ میں آگ لگی تھی جسے تقریباً 4 گھنٹے بعد بجھا دیا گیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے پلانٹ کے ضروری سامان کو نقصان نہیں پہنچا۔ یوکرین میں واقع یہ پلانٹ کل پیدا ہونے والی بجلی کا پانچواں حصہ پیدا کرتا ہے۔

روس نے یوکرین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری پاور پلانٹ والا شہر 28 فروری سے روس کے قبضے میں ہے اور بجلی پیدا کرنے والا پلانٹ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button