تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا نیا فیچر جس سے وائس ریکارڈنگ زیادہ آسان ہو گئی

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ اپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے۔

یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نت نئے فیچرز پر کام ہوتا رہتا ہے تاکہ اس کے صارفین کسی اور میسجنگ ایپ کا رخ نہ کریں۔

اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو یقیناً وائس نوٹ کے فیچر کو بھی استعمال کرتے ہیں جس کو اب کمپنی کی جانب سے مزید آسان اور بہتر بنایا جارہا ہے۔

وائس نوٹ سے آپ کو ایک آڈیو پیغام فوری بھیجنے میں مدد ملتی ہے مگر ریکارڈنگ میں کوئی غلطی کردی ہے تو پھر سے اسے ریکارڈ کرنا پڑتا ہے۔

م،گر اب یہ بدلنے والا ہے اور واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جو صارفین کو وائس نوٹ کی ریکارڈنگ روکنے (pause) اور پھر پلے کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس طرح صارف کو اگر کچھ ریکارڈ کرنے کے بعد غلطی کا احساس ہوا تو دوبارہ سے مکمل ریکارڈنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

میسجنگ ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے ایپ کے بیٹا ورژن میں وائس ریکارڈنگ کے لیے پوز ریزیوم بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ میں ابھی وائس ریکارڈنگ کے بعد اسے سننے کی سہولت تو موجود ہے مگر اسے روکنے کی سہولت اب تک موجود نہیں تھی۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں ہے تو تمام صارفین تک اس کی رسائی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

ویسے یہ فیچر آئی او ایس (اگر آپ ریکارڈنگ لاک کردیں تو) اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں دستیاب ہے اور اب جاکر اینڈرائیڈ میں اس کی آزمائش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button