تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیرِ اعظم سے وفاقی وزیر مونس الٰہی کی آج ون آن ون ملاقات ہو گی

وزیرِ اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کی قیادت کی آج ایک اور ملاقات ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ق لیگ کے رہنما وفاقی وزیر مونس الٰہی کی آج ون آن ون ملاقات ہو گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ق لیگی قیادت سے ملاقات میں سیاسی صورتِ حال اور اتحاد کے امور پر بات چیت ہو گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں اتحادیوں کے لائحہ عمل پر بات ہو گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے منگل کی شام لاہورمیں بھی چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button