آزادی فلسطین جنگتازہ ترینحالات حاضرہخبریں

قابض اسرائیلی فوج کا معصوم فلسطینی بچے پر وحشیانہ ظلم و تشدد

اسرائیلی قابض فوج (IOF) نے منگل کی شام جنین کے گاؤں میں دو فلسطینی بچوں کو گرفتار جب کہ ایک بچے کو ڈرایا دھمکایا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ آئی او ایف نے یعبد کے علاقے  پر دھاوا بول کر دو بچوں، 14 سالہ عمر محمود صادق ابوبکر اور 15 سالہ عمار محمد اسد ابوبکر کو گرفتار کر لیا۔

16 سالہ عبداللہ جمال ابوبکر کو چند گھنٹے حراست میں رکھا اور زدوکوب کیا گیا۔

اطلاعات ہیں کہ فوجیوں نے ربڑ چڑھی دھاتی گولیوں اور آنسو گیس کی بھاری فائرنگ کی۔ کئی فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے باب العمود کے علاقے میں قیدیوں کے حمایت میں جاری مظاہرے کو کچلنے کے بعد ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔اس دوران میں متعدد مظاہرین کو مارا پیٹا بھی گیا۔

پولیس نے مسجد اقصیٰ کے باب الرحمہ سے دوسرے نوجوان کو بھی گرفتار کیا۔

دریں اثناء اسرائیلی فوج نے سابق قیدی محمود الطریقی کو مقبوضہ بیت المقدس کے مضافاتی علاقے میں ان کے گھر سے اغوا کیا۔ گرفتاری کے بعد گھر کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button