تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیا

یوکرین یورپی یونین میں شامل، یوکرینی صدر روسی صدر سے مذاکرات کو تیار

یورپی یونین میں شمولیت کے لئے یوکرین کی درخواست کو تسلیم کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب یوکرینی صدر نے روسی صدر کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے لئے ووٹنگ ہوئی جس میں چھے سو سینتیس اراکین نے اس درخواست کی حمایت کی جبکہ تیرہ نے مخالفت کا اظہار کیا اور چھبیس اراکین نے سفید ووٹ ڈالے۔

یوکرین کے صدر نے گزشتہ اتوار کو یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ولودیمیر زلنسکی نے امریکی چینل سی ان ان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روسی صدر کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کو تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھتی ہے کہ روسی صدر کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ضروری ہے۔

یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ جنگ بندی عمل میں لائی جائے اور ایسا نہ ہو کہ جس وقت مذاکرات ہو رہے ہوں روسی طیارے اور ہیلی کاپٹر اپنے فوجی آپریشن میں مصروف ہوں۔

یوکرینی صدر نے ایسے حالات میں مذاکرات کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادییر پوتین اعلان کر چکے ہیں کہ یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کا مقصد دونباس علاقے کے عام شہریوں کا دفاع، دونیسک اور لوہانسک جمہوریاؤں کو تسلیم کرانے کے ساتھ ساتھ اور کریمہ علاقے پر بھی روسی ملکیت کو تسلیم کرانا ہے۔ اسکے علاوہ یوکرین کو غیر مسلح کرنا، یوکرین کے حکومتی ڈھانچے میں نازی تفکرات کا خاتمہ اور اُس کی نیٹو میں عدم شمولیت کو یقینی بنانا بھی روسی کے فوجی اہداف میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button