تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

ہم جنگ کا حصہ نہیں بن سکتے، پولینڈ اور بلغاریہ کا یوکرین کو جنگی طیارے دینے سے صاف انکار

پولینڈ کے صدر اندرزیج ڈوڈا نے کہا کہ پولینڈ اور نیٹو روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کا حصہ نہیں ہیں اور اس لیے جنگ میں شامل ہونے کے لیے جیٹ طیارے نہیں بھیج سکتے۔

"ہم یوکرین کو کوئی جیٹ طیارے نہیں بھیج رہے ہیں کیونکہ اس سے یوکرین کے تنازع میں فوجی مداخلت شروع ہو جائے گی۔

ہم اس تنازعہ میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔ نیٹو اس تنازعہ کا فریق نہیں ہے،”

انہوں نے نیٹو کے جنرل سیکرٹری جینز سٹولٹن برگ کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ یوکرینی باشندوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کر رہے ہیں۔

ادھر بلغاریہ کی وزارت دفاع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس نے یوکرین کو جنگی طیارے فراہم کرنے پر غور نہیں کیا ہے۔ اور وہ اس جنگ میں حصہ دار نہیں بن سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button