تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

روسی افواج نے اہم ساحلی شہر خیرسون کو گھیر لیا

جنوبی یوکرین سے آنے والی اطلاعات کے مطابق خیرسون کے علاقائی مرکز کو روسی فوجیوں نے گھیر لیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق روسی فوجیوں نے آج صبح ماسکو کے زیر کنٹرول کریمیا کے قریب واقع اس شہر پر زمینی حملہ کیا تھا۔

یہاں کے میئر ایگور کولیخائیف نے فیس بک پر لکھا ’روسی فوجیوں نے خیرسون کے داخلی راستوں پر چوکیاں بنا لی ہیں۔‘

خیرسون میں مقیم صحافی الینا پنینا نے قومی نشریاتی ادارے یوکرین 24 پر بتایا کہ ’شہر گھیرے میں ہے، ہر طرف بہت سے روسی فوجی ہیں اور انھوں نے باہر جانے والے راستوں پر چوکیاں بنا لی ہیں۔‘

الینا نے مزید بتایا کہ شہر میں اب بھی بجلی، پانی اور ہیٹنگ سسٹم چل رہا ہے تاہم تین لاکھ آبادی والے اس شہر تک خوراک پہچانے میں مسائل پیش آ رہے ہیں کیونکہ زیادہ تر خوراک شہر کے مضافات کے گوداموں میں ذخیرہ کر دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button