تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیزٹیکنالوجی

خلا میں تکون کی تصویر, جو دراصل دو کہکشائوں کا تصادم ہے

ماہرین فلکیات نے خلا میں ایک تکون کی تصویر جاری کی ہے جو دراصل دو کہکشائوں کا تصادم ہے، تصادم کی وجہ سے وہاں بے شمار ستارے بن رہے ہیں۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق خلا میں موجود ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک خلائی تکون کی تصویر کھینچی ہے جس میں دو کہکشائوں کا تصادم ہو رہا ہے، اس کے سبب بڑی تعداد میں ستارے پیدا ہوں گے۔
ان دونوں کہکشائوں کا مشترکہ نام Arp 143ہے۔ جس کہکشاں میں چمک زیادہ ہے اس کا نام NGC 2445ہے جبکہ کم چمک رکھنے والی کہکشاں NGC 2444ہے۔ NGC 2445کی ساخت بدل کر تکون ہو گئی ہے جس میں چمکیلی روشنی موجود ہے کیوں کہ تصادم کے نتیجے میں وہاں موجود مٹیریل ہلا ہے اور تیزی سے ستارے بننے کا عمل جاری ہے۔
امریکی ماہرینِ فلکیات جن کا تعلق نیویارک میں قائم فلیٹرون انسٹی ٹیوٹ کے سینٹر فار کمپیوٹیشنل آسٹرو فزکس اور سیئٹل میں قائم یونیورسٹی آف واشنگٹن سے ہے،
انہوں نے زمین کے نچلے مدار میں موجود 32سال سے موجود ٹیلی اسکوپ کی جانب سے کھینچی جانے والی تصاویر کا جائزہ لیا۔
ماہرین نے بتایا کہ کہکشائیں ایک دوسرے کے اندر سے گزریں جس کی وجہ سے ستاروں کی تشکیل کے لیے منفرد آگ کا طوفان بپا ہوا، جہاں ہزاروں ستارے وجود میں آنے کے لئے تیار ہیں۔ NGC 2445کہکشاں ستاروں کی پیدائش سے بھری پڑی ہے کیوں کہ اس میں وہ گیس بھرپور ہے جو ستارے بننے کا سبب بنتی ہے، لیکن اس کا NGC 2444کی کششِ ثقل سے نکلنا باقی ہے، جس رسہ کشی میں NGC 2444جیتتی دکھائی دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button