اہم واقعات

1 مارچ کے اہم واقعات

واقعات

1972ء – ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے ایک زرعی اصلاحی قدم کے تحت اعلان کیا کہ کوئی فرد واحد 150 ایکڑ آبپاشی والی زمین اور 300 ایکڑ بے آبپاشی والی زمین اپنی ملکیت میں نہیں رکھ سکتا۔
1991ء کویت میں دوبارہ امریکی سفارتخانہ کھولا گیا۔
1971ءصدر پاکستان یحییٰ خان نے مشرقی پاکستان میں جاری سول نافرمانی کی تحریک کی وجہ سے قومی اسمبلی کااختتامی سیشن ملتوی کر دیا۔
1961ء یوگنڈا میں حکومتی نظام رائج ہونے کے بعد پہلی بار انتخابات کا انعقادہوا۔
1946ء پناما میں نئے آئین کا نفاذہوا۔
1947ء عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف(انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ) نے مالیاتی آپریشنز کا آغاز کیا۔
1890ء افسانوی جاسوسی کردار شیرلاک ہولمز کے پہلے ایڈیشن کی اشاعت۔
1803ءاوہائیو امریکا کی سترہ ویں ریاست بنا۔
1867ء نبراسکا امریکا کی سینتیس ویں ریاست بنا۔
1896ء فرانسیسی عالم طبیعیات ہنری بیکیوریل نے ریڈیو ایکٹیوٹی(شعاع تابی) دریافت کی۔
1864ء فرانسیسی موجد لوئی ڈوکوس ہارن نے متحرک فلمیں بنانے اور دکھانے کی ایک مشین ایجاد کی تاہم وہ یہ مشین بڑے پیمانے پر بنانے میں ناکام رہے ۔

ولادت
1939ء ـ مستنصر حسین تارڑ ( اردو کے شہرۂ آفاق سفرنامہ نگار، ناول نگار، کالم نویس)
1980ء – شاہد آفریدی، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی

وفات
1964 ـ ظریف جبل پوری پاکستان کے مشہور مزاحیہ شاعر

2021 ء ـ اعجاز درانی (پاکستان کے مشہور اداکار، فلمی ہدایت کار اور فلمی پروڈیوسر )

تعطیلات و تہوار
1992ء – بوسنیا کا اعلان آزادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button