تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرین تنازع

روس کو کوئی نہیں روک سکے گا, ولادیمیر پیوٹن دنیا پر حکومت کریں گے, بابا وانگا

بابا وانگا کے نام سے مشہور خاتون نے کئی دہائیوں قبل پیشگوئی کی تھی کہ روس کو کوئی نہیں روک سکے گا، ولادیمیر پیوٹن دنیا پر حکومت کریں گے۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد بابا وانگا کے نام سے مشہور بلغاریہ کی نابینا خاتون کی روس اور ولادیمیر پیوٹن کے بارے میں پیشگوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہوں نے کئی دہائیوں قبل پیشگوئی کی تھی کہ روس کو کوئی نہیں روک سکے گا اور ولادیمیر پیوٹن دنیا پر حکومت کریں گے۔

بلغاریہ کے عوام میں احترام کی نظر سے دیکھی جانیوالی نابینا خاتون بابا وانگا جو 1996 میں انتقال کرچکی ہیں نے اپنی زندگی میں کئی ایسی پیشگوئیاں کیں جو آنے والے وقتوں میں بالکل درست ثابت ہوئیں۔

بابا وانگا نے نائن الیون کے دہشتگردانہ حملے کی بھی سو فیصد درست پیشگوئی کی تھی جس نے دنیا کو ایک نئے ہی دور میں داخل کردیا۔

اس کے علاوہ سوویت یونین کی تحلیل، شہزادی ڈیانا کی موت، دو ہزار چار میں تھائی لینڈ میں آنے والے تباہ کن سونامی اور امریکا میں بارک اوباما کی صدارت کے بارے میں بھی درست پیشگوئیاں کی تھیں۔

بابا وانگا جنہیں بلقان کے نوسٹرا ڈیمس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے ایک مصنف ویلنٹن سیدوروف کو کئی دہائیوں قبل بتایا تھا کہ روس دنیا کا حکمران بن جائے گا جب کہ یورپ بنجر زمین بن جائے گا، سب پگھل جائیں گے جیسے برف، صرف ایک ہی باقی رہے گا ’’ولادیمیر کی شان اور روس کی شان‘‘۔

بابا وانگا نے کہا تھا کہ روس کو کوئی نہیں روک سکے گا وہ بڑا شکاری ہے اور ولادیمیر پیوٹن دنیا بھر میں حکومت کریں گے۔

بابا وانگا1911 میں پیدا ہوئی اور ب12 سال کی عمر میں ایک بڑے طوفان کے دوران پراسرار طور پر بینائی سے محروم ہوگئی، اس وقت بابا وانگا نے دعویٰ کیا کہ بینائی سے محروم ہونے کے بعد خدا نے اسے مستقبل میں دیکھنے کا ایک بہت نایاب تحفہ دیا ہے۔

بابا وانگا کی پیشگوئیاں 5079 تک کا احاطہ کرتی ہیں جس سال کے بارے میں بابا وانگا کو یقین تھا کہ اس سال دنیا ختم ہوجائے گی۔

بابا وانگا کا انتقال 1996 میں 85 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button