وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں آج بہت بڑا اعلان کرنیوالے ہیں، وہ کُھل کر دل کی بات کریں گے۔
جیکب آباد میں پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ کی روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول پنجاب جاسکتے ہیں توکیا میں سندھ نہیں آسکتا۔
انہوں نے کہاکہ آج ہم لاڑکانہ پہنچیں گے اور اپنی بات کریں گے، میں آج پوچھنے آیا ہوں سندھ کا خزانہ کیوں خالی ہوگیا؟ اسی کا حساب لینے آئے ہیں،
شاہ محمود کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کو وفاق پر ڈالنا چاہتی ہے، قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ کل یوکرین کے وزیرخارجہ سے پاکستانی طالب علموں کی یوکرین سے محفوظ انخلا پر بات چیت ہوئی ہے،