تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

روس کا یوکرین میں اپنا فوجی آپریشن معطل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ

انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق کریملن کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ موجودہ صورتحال پر ممکنہ بات چیت کے دوران اپنا فوجی آپریشن معطل نہیں کرے گا۔

قبل ازیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بیلاروسی یوکرائنی سرحد پر روس کے ساتھ بات چیت پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے اپنے بیلاروسی ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ بات چیت کی، جنہوں نے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی۔

اقوام متحدہ کے مطابق روسی فوج کے حملے کے بعد سے اب تک 64 شہری ہلاک اور 174 زخمی ہو چکے ہیں۔

یوکرین میں داخل ہونے کے چار دن بعد، روسی فوجی ملک کے دوسرے شہر خارکیف میں بھی داخل ہوگئے جہاں اس وقت شدید لڑائی جاری ہے۔

ادھر روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اتوار کے روز روس کی ڈیٹرنس فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ ہائی الرٹ رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button