تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرین تنازع
یورپ کھل کر سامنے آ گیا، یوکرین کو جدید جنگی طیارے دینے کا اعلان

یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور جوزپ بوریل نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین کے لیے 450 ملین یورو کے امدادی پیکج میں دیگر ہتھیاروں کے علاوہ لڑاکا طیارے بھی شامل ہوں گے، جو پولینڈ کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔ بوریل نے یہ بھی کہا کہ روسی مرکزی بینک کے تقریباً نصف ذخائر منجمد کر دیے جائیں گے۔
یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین بلاک یوکرین کے لیے ‘ہتھیاروں اور دیگر آلات کی خریداری اور ترسیل کے لیے بھرپور مالی اعانت کرے گا’، بوریل نے انکشاف کیا کہ یورپی یونین کاامدادی پیکج 450 ملین یورو ہوگا۔ مزید 50 ملین یورو ایندھن اور طبی سامان کیلئے ہونگے۔