تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرین تنازع

کس کس ملک نے روسی صدر و وزیرِ خارجہ پر کون سی پابندیاں لگائیں؟

یوکرین پر جنگ مسلط کرنے پر امریکا، کینیڈا اور یورپی یونین نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف پر مختلف پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ برطانیہ نے ان دونوں کے اثاثے منجمد کر دیئے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا روسی صدر پیوٹن اور وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف پر پابندیاں لگائے گا۔

کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف پر پابندی لگا دی۔

ایک بیان میں کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ روس کو سوئفٹ بینکنگ سسٹم سے روکنے کی حمایت کرتے ہیں۔

ادھر برطانیہ نے روسی صدر پیوٹن اور وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کے اثاثے منجمد کر دیئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے نیٹو پارٹنر سے گفتگو کے دوران پیوٹن اور لاروف کے اثاثے منجمد کرنے کا کہا تھا۔

دوسری جانب یورپی یونین نے روسی صدر پیوٹن اور وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کا نام پابندیوں سے متعلق فہرست میں شامل کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ نے پیوٹن اور لاروف کا نام فہرست میں شامل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button