تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرین تنازع

یوکرینی فوج ہتھیار ڈال دے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج ہتھیار ڈال دے تو روس مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

ماسکو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین کے عسکری کردار کو ختم کرنے کے لیے خصوصی فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن یوکرین کو جبر اور نازی اثرات سے آزاد کرنا چاہتے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کے شہری اپنا مستقبل آزادانہ طور پر خود طے کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب کریملن کا کہنا ہے کہ مغربی پابندیوں کے خلاف جوابی کارروائی کریں گے۔ روسی صدر آج متعدد بین الاقوامی ٹیلی فون کالز بھی کریں گے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ ظاہر ہے زیلنسکی کو یوکرین کا صدر تسلیم کرتے ہیں۔ پیوٹن، زیلنسکی سے رابطے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button