تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مغربی علاقوں پر قبضہ

روسی وزارت دفاع نے دارالحکومت کیف کو یوکرین کے دیگر علاقوں سے تنہا کرنے کا دعویٰ کردیا۔

ماسکو سے جاری بیان میں وزارت دفاع نے کہا کہ روسی فوج نے کیف کے مغربی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ ہماری افواج کے چھاتہ برداروں نے کیف کے قریب ہوائی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

عالمی میڈیا نے روسی فوج کا دعویٰ نشر کیا کہ انہوں نے 200 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

روسی فوج کے مطابق ہوستو مل کے ہوائی اڈے پر قبضے کے دوران 200 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے۔

روسی فوج کے مطابق ہلاک اہلکاروں کا تعلق یوکرین کی فوج کے خصوصی دستوں میں سے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button