تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیا سےروس یوکرین تنازع

ضرورت پڑنے پر ان کا ملک یوکرین کے خلاف آپریشن میں حصہ لے گا

روس کے اہم اتحادی بیلاروس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ان کا ملک یوکرین کے خلاف آپریشن میں حصہ لے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلاروسی صدر لوکاشینکو نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بیلاروس پر حملے کو روس پر حملہ تصور کریں گے۔

بیلاروسی صدر لوکاشینکو نے کہا کہ روسی صدر نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر بیلاروسی سرحدی علاقوں کی جانب کوئی پیش قدمی ہوئی یا حملہ ہوا تو اسے روس پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

صدر لوکاشینکو نے واضح کیا کہ فی الحال یوکرین پر روسی حملے میں ان کا ملک شامل نہیں تاہم ضرورت پڑنے پر یوکرین کے خلاف آپریشن میں حصہ لیں گے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن کے اتحادی لوکاشینکو نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اس آپریشن میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔

ماسکو نے بیلاروس میں ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں جہاں اس نے فوجی مشقیں کی ہیں۔ بیلاروس کی مغربی سرحد یورپی ممالک سے ملتی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ پولینڈ نے بیلاروسی سرحد کے قریب افواج کو جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button