تازہ ترینخبریںپاکستان

یوگینڈ ا کی ڈپٹی وزیر اعظم کا یونیورسٹی آف لاہور کا دورہ، چیئرمین بورڈ آف گورنرز سے ملاقات

یوگینڈ ا کی ڈپٹی وزیر اعظم رقیہ اسنگاناکاداما نے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز یونیورسٹی آف لاہور کا دورہ کیا اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز اویس رﺅف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈپٹی وزیر اعظم کے ہمراہ صدر آفس یوگینڈا سے نساناکیتھرین،صابرہ حفصہ ، اور سیز پاکستانیز گلوبل فاﺅنڈیشن افریقہ کے صدر افتخار سکندر چیمہ سمیت دیگر افرا د بھی موجود تھے۔

یونیورسٹی آف لاہور کے وزٹ کے دوران وفد کو یونیورسٹی اور ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا اور تعلیم ، صحت کے شعبہ میں فراہم کی جانے والی خدمات پر بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین بورڈ آف گورنرز و پاکستان میں یوگینڈا کے اعزازی سفیر اویس رﺅف اور ڈپٹی وزیر اعظم رقیہ اسنگانا کاداما کی ملاقات کے دوران صحت ، تعلیم اور تجارت میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفا ق کیا گیا۔

یونیورسٹی کی طرف سے یوگینڈا کے 15سٹوڈنٹس کے لیے سکالر شپ کا بھی اعلان کیا گیا۔ ان میں سے 10انڈر گریجویٹ اور پانچ سکالر شپ پی ایچ ڈی سٹوڈنٹس کو دیے جائیں گے۔

ڈپٹی وزیر اعظم نے سکالر شپ دینے پر یونیورسٹی آف لاہور کے چیئرمین اویس رﺅف کا شکریہ ادا کیا۔

چیئر مین اویس رﺅف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں ایکسپو ہو رہی ہے اس لیے یوگینڈا کا وفد ڈپٹی وزیر اعظم کی سربراہی میں یونیورسٹی آف لاہور آیا ہے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اورسفارتی تعلقات مضبوط ہو نے چاہیے۔

یوگینڈا میں پاکستانی سفارتخانہ بن رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان میں بھی یوگینڈا کا سفارتخانہ جلد بنے گا۔ دونوں ممالک میں سفارتخانے بننے سے ان ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔

ملاقات کے اختتام پر چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور اویس رﺅف نے ڈپٹی وزیر اعظم رقیہ اسنگاناکاداما ، نساناکیتھرین،صابرہ حفصہ اور اور سیز پاکستانیز گلوبل فاﺅنڈیشن افریقہ کے صدر افتخار سکندر چیمہ سمیت دیگر وفد کے اراکین میں یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button