تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

میں صحیح اور درست وقت پر شادی کر لوں گی

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صحیح وقت پر شادی کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ سے حال ہی میں پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے کام کے بجائے رنبیر کے ساتھ اپنے تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے سے پریشان ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہائپ شادی کے سیزن کی وجہ سے ہے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ مجھے یاد نہیں کہ میں اپنے اور رنبیر کے تعلقات کی افواہوں کی وجہ سے کبھی پریشان ہوئی لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ انڈسٹری میں کافی لوگ شادی کر رہے ہیں اور ہمارے مداح بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہم جلد از جلد شادی کرلیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ یقین رکھتی ہوں کہ ہر کام صحیح وقت پر ہی کرنا چاہیے لہٰذا ہم شادی بھی درست وقت پر کریں گے۔

اُنہوں نے رنبیر کے لیے اپنی محبت کے بارے میں آگے بڑھتے ہوئے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ میں اُن سے بہت زیادہ پیار کرتی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ وہ میری زندگی میں سب سے زیادہ پُرکشش لوگوں میں سے ایک ہیں جس طرح میں اُن کا احترام کرتی ہوں، جس طرح میں اُن سے محبت کرتی ہوں، جس طرح کی حمایت کرتی ہوں تو وہ میرے لیے بہت خاص ہیں۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ پیار کرنے کے لیے بہت کچھ ہے اور مجھے یقین ہے کہ رنبیر کے پاس میرے بارے میں کہنے کے لیے بہت اچھی باتیں ہیں لیکن سب کچھ مقررہ وقت پر ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جب میں شادی کر رہی ہوں گی تو دنیا کو پتہ چل جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button