تازہ ترینجرم کہانیخبریں

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان گوجرانوالہ کی سیشن عدالت سے فرار ہوگئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان گوجرانوالہ کی سیشن عدالت سے فرار ہوگئے، ان پر بوگس چیک کا الزام تھا۔

ایم این اے ملک سہیل بوگس چیک کیس میں ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج  نے ن لیگ کے ایم این اے کی ضمانت خارج کی، ملک سہیل خان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ 6 کروڑ روپے کے بوگس چیک کے الزام میں29 جنوری کو درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ اسٹیشنز پر پٹرول، ڈیزل سپلائی کی مد میں سہیل خان نے چیک دیا تھا، 6 کروڑ روپے کا چیک بینک میں جمع کروایا تو کیش نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button