تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرین تنازع

کچھ ممالک آگ بھڑکانے میں امریکا کا ساتھ دے رہے ہیں, چینی وزارتِ خارجہ

چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، یوکرین پر روسی فوج نے حملہ نہیں کیا، جیسا غیر ملکی میڈیا پر بیان کیا جا رہا ہے۔

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ نے جاری کیے گئے بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کی صورتِ حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

اپنے بیان میں چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ تمام فریقین کے تحفظ کے جائز خدشات کا احترام کیا جائے گا، روس آزاد ملک ہے، وہ اپنے مفادات کی بنیاد پر فیصلے کر سکتا ہے۔

چینی وزاتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر فریقین کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں، جنگ کو بڑھاوا دینے والے تمام اقدامات پر اعتراض ہے۔

بیان میں چینی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ کچھ ممالک آگ بھڑکانے میں امریکا کا ساتھ دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button