تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

روس سے تعلقات ختم، شہریوں کو لڑنے کیلئے ہتھیار دینگے: صدر یوکرین

یوکرین کے صدر زیلنسکی کا جاری کیے گئے ایک بیان میں کہنا ہے کہ روس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دشمن کو بھاری نقصان ہوا ہے، روس سے لڑنے کے لیے ہم ہر شہری کو اس کی خواہش پر ہتھیار فراہم کریں گے۔

یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین کا مسلح دفاع کرنے والے یوکرینی باشندوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ روسی شہری جنگ کے خلاف باہر نکلیں اور مظاہرہ کریں۔

روس کی فوج کے یوکرین پر حملے اور یوکرینی دارالحکومت کیف کے ایئر پورٹ پر بم دھماکے کے بعد لوگوں نے شہر خالی کرنا شروع کر دیا۔

دھماکے کے بعد کیف کے شہری شہر کے مضافاتی علاقوں میں جا رہے ہیں۔

کیف سمیت یوکرین کے مشرقی شہروں میں افرا تفری کی صورتِ حال ہے۔

یوکرین کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ جارحیت کی جنگ ہے، یوکرین اپنا دفاع کرے گا اور جیت جائے گا۔

یوکرین کے وزیرِ خارجہ کی طرف سے روسی حملے کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں یہ بات کہی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ  کہ روسی صدر پیوٹن نے یوکرین پر مکمل حملہ کیا ہے، یوکرین کے پُرامن شہر روسی حملوں کی زد میں ہیں۔

یوکرینی وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا پیوٹن کو روک سکتی ہے اور اسے روکنا چاہیے، اب عمل کرنے کا وقت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button