تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

روسی فوج کے حملوں میں اب تک 40 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی

یوکرین کے صدارتی دفتر کے مشیر کا کہنا ہے کہ روسی فوج کے حملوں میں اب تک 40 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

یوکرین کے صدارتی دفتر کے مشیر نے جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ روسی فوج کے حملوں میں شہریوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔

یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مشرقی یوکرین میں 50 روسی فوجی ہلاک جبکہ 6 روسی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔

اس سے قبل یوکرینی فوج کی جانب سے 5 روسی طیاروں اور 1 ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔

یوکرین کے اس دعوے کی روس کی جانب سے تردید کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button