تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرین تنازع
روس یوکرین تنازع، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
یوکرین مخالف روسی اقدامات کی مذمت کیلئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جلد طلب کرلیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے قرارداد ویٹو کئے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس نے آئندہ 48 گھنٹے میں یوکرین پر روس کے بڑے حملے کی اطلاع دی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے انٹیلی جنس جائزہ کے ذریعے یوکرین کے صدر کو حملے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پر بڑے حملے سے قبل سائبر اٹیک ہوں گے۔