تازہ ترینخبریںسپورٹس

پی ایس ایل 7:: ملتان سلطان لاہور قلندر کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ پر 163 رنز اسکور بورڈ پر سجادیے اور لاہور قلندرز کو 164 رنز کا ہدف دیا۔

میچ میں ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 3 کے اسکور پر گری، شان مسعود صرف 2 رنز بناکر ٹی 20 کرکٹ میں محمد حفیظ کا 200واں شکار بن گئے۔

اس کے بعد کپتان محمد رضوان نے عامر عظمت کے ساتھ دوسری وکٹ پر 47 رنز کا اضافہ کیا،  22 گیندوں پر 33 رنز بناکر عامر عظمت سمت پٹیل کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

تیسری وکٹ پر محمد رضوان کا ساتھ دینے کے لیے رئیلی روسو آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 112 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

دونوں نے لاہور قلندرز کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کرلیں،  رئیلی روسو نے 42 گیندوں پر 65 اور محمد رضوان نے 51 گیندوں پر 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی طرف سے محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں 12ویں بار مدمقابل ہیں، اس سے قبل کے 11 مقابلوں میں ملتان سلطانز کا پلڑا بھاری رہا، جس نے 6 میں

فتوحات حاصل کیں جبکہ 5 بار جیت لاہور قلندرز کے نام رہی۔

 

 

ملتان سلطانز کی فائنل الیون میں محمد رضوان، شان مسعود، رئیلی روسو، جونسن چارلیز،خوشدل شاہ ،ڈیوڈ ویلی،امیر عظمت ،آصف آفریدی، رومان

رئیس، عمران طاہراور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویسا، سُمت پٹیل، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور زمان خان میدان میں اترے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کہا کہ ہماری آج کی بیٹنگ تھوڑی مضبوط ہے، اوور آل اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو میچ جیت جائیں گے۔

محمد رضوان نے اس موقع پر کہا کہ پریشر والے میچ میں دونوں ٹیموں پر دباؤ ہوتا ہے، ہماری بیٹنگ اور بولنگ اچھی ہے، فیلڈنگ بھی اچھی ہوجائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو اچھی کرکٹ کھیلے گا وہی جیتے گا، کوشش ہوتی ہے حریف ٹیم کی غلطیوں سے فائدہ اٹھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button