تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

بہن کی محبت میں بھائی کی آنکھوں سے نکلے آنسووؤں نے سب کو بے چین کر دیا

بہن بھائیوں کی محبت کی مثالیں دی جاتی ہیں جبکہ اکثر یہ لڑتے جھگڑتے بھی ہیں اور بھائی اپنی بہنوں پر غصہ بھی کرتے ہیں ، مگر جب وقت آتا ہے بہن کی جدائی کا تو بھائی ایسے غمگین ہوتے ہیں جیسے دنیا میں ان کے لیے اس سے بڑا دکھ ہی کوئی نہ ہو۔

اس سب کے پیچھے بہن بھائیوں میں ایک خاص قسم کی محبت ہوتی ہے اور بھائی اپنی بہن  کی جدائی آسانی سے برداشت نہیں کرپاتے مگر پھر بھی انہیں اپنا فرض پورا کرنا پڑتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ہے، جس میں بہن کی رخصتی کے موقع پر بھائی کے جذبات نے وہاں موجود سب کی آنکھیں نم کردیں۔

c

یہ ویڈیو بھارتی ریاست کیرالہ کی ہے جہاں ایک شادی میں دلہن کی رخصتی کے موقع پر بہن کی محبت میں بھائی کی آنکھوں سے نکلے آنسووؤں نے سب کو بے چین اور غمگین کرکے رکھ دیا ہے۔

رخصتی کے موقع پر شادی ہال میں انتہائی جذباتی مناظر دیکھے گئے، جہاں بھائی اپنی بہن کی جدائی پر بہت زیادہ افسردہ نظر آتے ہوئے اس سے گلے لگ کر خوب پھوٹ پھوٹ کر رو رہا ہے، اس  منظر کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی جذباتی نظر آرہا ہے اور شادی میں موجود  تمام لوگوں آبدیدہ نظر آرہے ہیں۔

یہ ویڈیو شیئر کرنے کے کچھ ہی دنوں بعد لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے جذباتی پیغامات آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button