تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

کینو کے چھلکوں کو صحت اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے کیسے استعمال کیا جائے؟

کینو کے چھلکوں سے حاصل ہونے والی افادیت سے لا علمی کے سبب زیادہ تر اِنہیں نظر انداز کر کے پھینک دیا جاتا ہے جبکہ اِن چھلکوں سے آپ کئی طرح کے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

وٹامن سی سے بھرپور پھل کے کینو کے چھلکوں میں بھی فائبر، وٹامن بی 6، کیلشیم، وٹامن اے، فولک ایسڈ سمیت ’پولی فینول‘ جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ دل، معدے اور جِلدی امراض میں بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کینو کے چھلکوں میں پولی فینول پائے جانے کے سبب یہ دائمی صحت میں کردار ادا کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہ ذیابطیس 1 اور ذیابطیس 2، موٹاپا، الزائیمر، ایکنی، کیل مہاسوں اور جھائیوں جیسی بیماریوں کے علاج میں بھی بے حد مفید ہیں۔

کینو کے چھلکوں کو صحت اور خوبصورت میں اضافے کے لیے کیسے استعمال کیا جائے؟

ماہرین صحت کے مطابق کینو کے چھلکوں کو براہ راست چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں کھایا جا سکتا ہے اور انہیں باریک باریک کاٹ کر سلاد میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یا ان کو اسموتھی (شربت) کے طور پر بھی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔

کینو کے چھلکوں کو میٹھے میں سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ان کا استعمال دہی یا کیکس میں بھی کیا جاتا ہے۔

احتیاط:

دوسری جانب کینو کےچھلکوں کا استعمال اگر پہلی بار کر رہے ہیں تو احتیاط لازمی ہے کیونکہ اس کا استعمال نئے جسم میں بطور غذا بالکل نیا اور منفرد تجربہ ہوگا۔

اس لیے شروع میں کینو کے چھلکوں کا استعمال کم مقدار میں شروع کریں اور اپنے جسم کو اس کے استعمال کا عادی بنا لیں، بعد ازاں اس کی غذا میں مقدار بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔

کینو کے چھلکوں کو خوبصورتی کے لیے کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

کینو کے چھلکوں کو کاٹ کر خشک کر لیں اور اب اس سے مزیدار چائے قہوہ بھی بنایا جا سکتا ہے، یہ چائے بھی وٹامن سی سے بھرپور ہے، اس قہوے کا استعمال خاص طور پر جِلد پر متاثر کُن نتائج مرتب کرتی ہے۔

کینو کے چھلکوں کو اُبال کر نہانے والے پانی میں شامل کرنے سے جسم سے خوشبو آئے گی اور آپ کی جلد تروتازہ، موسمی الرجیز اور انفیکشنز سے پاک رہے گی۔

ان چھلکوں کو جلد پر ملنے سے ایکنی کیل مہاسوں سے دنوں میں چھٹکارہ حاصل ہو جائے گا۔

ان چھلکوں کوخشک کرنے کے بعد اچھی طرح پیس کر ان کا پاؤڈر بنالیں، اب اس پاؤڈر کو شہد میں اچھی طرح حل کریں اور چہرے پر ماسک کے طور پر استعمال کریں۔

ان میں موجود تیزابیت کی وجہ سے دانتوں کو چمکایا جاسکتا ہے، اگلی بار  دانتوں کو ان چھلکوں سے صاف کریں اور واضح فرق خود محسوس کریں۔

اگر آپ کپڑوں سے بدبو دور کرنا چاہتے ہیں تو کینو یا مالٹے کے چھلکے کاٹ کر خشک کرلیں اور انہیں الماری میں رکھ دیں، کپڑوں میں سے خوشبو آنے لگے گی۔

اگر اکچن میں موجود کچرے کی بو سے پریشان ہیں تو باسکٹ میں کینو کے چھلکے ڈال دیں،ناگوار بو کا خاتمہ ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button